ابنا: ہمارے نمائندے کی ررپورٹ کے مطابق نائب صدر محمد رضا رحیمی نے آج تہران میں ماحولیات کے بارے میں ہونے والی بارہویں بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ عالمی پیمانے پر ماحولیات کی تباہی کی اصل ذمہ دار سامراجی طاقتیں ہیں جو ہتھیار بنانے، کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال اور ایٹمی تجربات میں کسی بھی حد اور انسانی اصول کی پابند نہیں ہیں۔محمد رضا رحیمی نے ماحولیات کے تحفظ کے سلسلے میں اسلامی اصول و معیار کو پیش کرنے اور اس سلسلے میں مغرب کی تباہ کن پالیسیوں کو آشکار کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ماہرین کو چاہئے کہ وہ اسلامی معاشروں میں ماحولیات کے تحفظ کودینی فریضے کے طور پر رائج کریں۔قابل ذکر ہے کہ دارالحکومت تہران میں آج سے ماحولیات کے بارے میں بارہویں بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہوا ہے جس میں پانچ سو سے زیادہ ملکی اور غیرملکی کمپنیاں شریک ہیں۔یہ بین الاقوامی نمائش بائیس دسمبر تک جاری رہے گي۔چین، روس، ترکی، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ، فرانس اور جاپان نمائش میں شریک ممالک میں شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
18 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 373685
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی نے سامراجی طاقتوں کو ماحولیات کی تباہی کا اصل ذمہ دار قراردیا ہے۔